Table of Contents
آن لائن کام کرنے والے زیادہ تر لوگ فیل کیوں ہو جاتے ہیں؟
آج کل کے دور میں آن لائن ارننگ کی طرف رجحان تقریباً پوری دنیا میں ہی بہت زیادہ ہے۔ نوجوان چاہتے ہیں وہ اپنا آن لائن کیرئیر بنائیں نہ کہ اپنی سٹڈی مکمل ہو جانے کے بعد اپنے اسی شعبہ میں کوئی کام تلاش کریں۔ اور اگر ہم دیکھیں تو ٩٠ پرسنٹ فیلیر والے لوگ ہیں جبکہ بہترین کام مل جانے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس کی وجوہات پر اگر نظر دوڑائیں تو آپ کو بہت سی وجوہات نظر آئیں گی۔ جن میں سے کچھ ایک کو میں یہاں پر ذکر کروں گا۔ اور یہ کو کامن سی وجوہات ہیں اگر انہی پر فیل ہونا والے توجہ دیں تو وہ بھی ان کامیاب لوگوں کی لسٹ میں آ سکتے ہیں۔
آن لائن کام کرنے والوں کی بہتات
اب اگر کسی بھی فیلڈ میں آپ دیکھیں تو بہت لمبی لسٹ آپ کو ملے گی۔ در اصل کوڈ کے بعد اس رجحان کو کافی تقویت ملی اور جو لوگ کہیں کسی دفتر یا کسی کمپنی میں کام کر بھی رہے تھے انہوں نے بھی اپنی ایکسپرٹیز کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز پر اپنی پروفائلز بنائیں اور پارٹ ٹائم کا کام شروع کر دیا۔ اگر کامیاب ہو گئے تو آ ہی آن لائن پر گئے اور اگر ناکام ہوئے تو پروفیشنل لوگوں کے کو کاپی کیا جو کام نہ بھی آتے تھے وہ بھی کیے اور ایک مارکیٹ میں سپیمنگ کا بھی اضافہ ہو گیا۔
مکمل ایکسپرٹ نہ ہونا
یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ اگر آپ نے ایک کورس کیا اور اس کو ختم کرنے پر یا اپنی سٹڈی کے مکمل ہونے پر آپ ایک اچھے ایکسپرٹ نہیں بن جاتے بلکہ اس کے بعد ہی اصل میں آپ کی پریکٹس کا آغاز ہوتا ہے۔ اور اچھی پریکٹس کے ساتھ آپ کو اپنی اس فیلڈ میں ماہر ہو جانے کے بعد ہی یہ توقع کرنی چاہیے کہ آپ کو آن لائن کام ملے گا۔ مگر ہوتا کچھ اس طرح ہے کام کی مکمل مہارت نہ ہونے کے باعث کام کروانے والے کام دیتے نہیں کیونکہ آن لائن کام کروانے والے ریٹ اور ایکسپرٹیز دونوں کو دیکھ کر ہی بندہ ہائر کرتے ہیں تو ایسی صورتحال میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کمیونیکیشن سکل کا نہ ہونا
آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیسے اس کام کو سرانجام دیں گے جو بھی بندہ آپ کو کام دینے والا ہے وہ آپ سے اس کی مکمل چھان بین کرتا ہے تو آپ کی اچھی کمیونیکیشن سکل کا نہ ہونا اس کو کام کے نہ سمجھا پانے کے باعث اگر آپ ایکسپرٹ بھی ہوں تو وہ یہ سمجھتا ہے کہ شائد آپ کو کام کرنا نہیں آتا۔ اس وجہ سے وہ آپ کو کام نہیں دیتا کہ اس میرا پیسہ اور وقت یا پھر صرف وقت بھی ضرور ضائع کر دے گا اور کلائنٹ کے ہاں وقت کی بھی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔
اگر کام مل بھی جائے تو اس مکمل نہ کر پانا
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کام کروانے والے میں بھی کمیونیکیشن سکل کی کمی ہوتی ہے اور وہ کام کو مکمل طور پر سمجھا ہی نہیں پاتا اور آپ کو کام پوری طرح سمجھ ہی نہیں ہوتا تو آپ اس کام میں ہاتھ ڈال لیتے ہیں اور وہ مکمل نہیں کر پاتے۔ نتیجتاً اس کی وجہ سے آپ کی اگر فائیور وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز ہوں تو ریپو خراب ہو جاتی ہے۔ پروفائل ڈی رینک ہو جاتی ہے۔ یا پھر سوشل پلیٹ فارمز پر ایسی صورتحال میں آپ کی پروفائل وائرل پڑی ہوتی ہے۔ جس کا آپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے اچھی طرح کام کو سمجھیں پھر اس کام میں اپنا ہاتھ ڈالیں بصورت دیگر وہ آپ کو خراب کر سکتا ہے۔
ایک ہی جیسے کام کی طرف دوڑ لگا لینا
اب ہم ایک دوسرے کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں اور ایک بندہ ایک کام میں جب کامیاب ہو بھی جاتا ہے تو اسی کو دیکھتے ہوئے وہی کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی میں اپنا ناک گھسیڑ دیتے ہیں حالانکہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ہم میں وہ کام کرنے کی صلاحیت اور سکت بھی ہے یا نہیں۔ بس پیسہ دیکھ کر چل پڑتے ہیں اور ہمارا اس میں انٹرسٹ بھی نہیں ہوتا یہ کام ہمیں نقصان دیتا ہے تو ہم پھر پریشان ہو جاتے ہیں۔
ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
یہ ایک ضروری اور اہم ترین چیز جو کہ اس سارے رائیٹنگ میں ہے جو کہ میں اوپر وجوہات کو ذکر کرنے کے بعد ٹپس کی صورت میں مختصر بتاؤں گا۔
١: جو بھی کام شروع کریں اس میں مکمل مہارت جب تک نہ ہو جائے تب تک اپنے اس کام کو جاری رکھیں۔ پیسہ بیشک نہ بھی لگائیں مگرفری کے پلیٹ فارمز پر اپنی پریکٹس کو جاری رکھیں حتیٰ کہ ایک اچھے پروفیشنل بن جائیں۔
٢: اپنے کام میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنی کمیونیکیشن سکل پر بھی توجہ دیں تاکہ اپنے بارے میں اپنے کام کے بارے میں بہتر بتا سکیں۔
٣: دوسرے سے کام لیتے ہوئے کام کو مکمل طور پر سمجھیں۔ جب ہم کالج میں پڑھتے تھے تو استاد محترم نے ایک بات کہی تھی کہ سوال کو اچھی طرح سمجھ لو تو ادھا جواب آپ کو سوال میں ہی مل جائے گا۔
٤: دوسروں کو دیکھ کر بار بار اپنی فیلڈ کو سوئچ نہ کریں بلکہ ایک ہی کام میں اپنی مہارت حاصل کرنے کی طرف جاتے جائیں یہی آپ کی کامیابی ہوگی۔
٥: سب سے اہم بات صبر اور توکل کریں۔ اپنے رب پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کی محنت کو ضائع نہیں کرے گا۔ اللہ کریم آپ کے صبر کا پھل آپ کو ضرور دے گا۔
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو فالو کریں اور اگر ویب سائٹ پر دیکھ رہے ہیں تو نوٹیفکیشن الرٹ دبا دیں۔