Latest Jobs in Pakistan | Urdu & Love Quotes

Home » Blogs » Articles » Where to start SEO in Urdu?

Where to start SEO in Urdu?

Spread the love

SEO کو کہاں سے شروع کریں

آج کل بہت سارے لوگ SEOجا کا مکمل نام Search Engine Optimization سرچ انج آپٹیمائزیشن ہے میں اپنا مستقبل بنانے کے خواہاں ہیں۔ اور وہ paid کورسز بھی نہیں خریدنا چاہتے اور اس کی کچھ وجوہات بھی ہیں۔ یا تو ان کے پاس اس کے پیسے نہیں ہیں یا پھر وہ یہ سوچ کر پیسے لگانا بھی نہیں چاہتے کہ اگر اس فیلڈ میں کامیاب نہ بھی ہوا تو یہ لگائی گئی ایک اچھی رقم ضائع ہو جائے گی۔

بغیر خرچ کیے SEO کیسے سیکھی جا سکتی ہے؟

تو سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ SEOایک ایسی فیلڈ ہے جس کے اندر بھی اسی کیرئیر کے اندر رہتے ہوئے بہت سارے کام ہیں۔ اور ہر ایک کام کے لیے مارکیٹ میں مختلف کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں۔ SEOکے اکثر و بیشتر کورسز paidہیں مگر کافی سارا مواد فری میں بھی مل جاتا ہے۔ جس میں اچھے یوٹیوب چینلز بھی ہیں اور کچھ دیگر پلیٹ فارمز بھی۔ لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا یہ کورسز مکمل SEOکے ہر حصے کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور اس کے بعد ہر طرح کی SEOکرنے کے آپ قابل ہو جاتے ہیں ۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ چیزیں عیاں ہو جاتی ہیں۔

میں نے SEO کو کہاں سے شروع کیا؟

آج سے تقریباً چار سال پہلے جب میں نے اس فیلڈ میں قدم رکھا تھا تو اس وقت جو paid courseمیں نے شروع کیا اس کا تعلق Amazon Affiliate Marketingکے ساتھ تھا۔ اسی کے مطابق nicheریسرچ اور دیگر چیزوں کو سمجھنے اور پھر کونسی products اس کام کے لیے بہتر ہیں کس nicheکو چنا جائے اور پھر product reviewsکی طرف چلے گئے ۔ ایک وقت تک محنت و مشقت کے بعد احساس ہوا کہ دوران کورس ایک بات جو بار ہا کہی گئی کہ googleکا algorithmکچھ transitional keywordsیعنی خریدنے بیچنے والی چیزوں کو کچھ زیادہ پروموٹ نہیں کرتا بلکہ وہ تو informational keywordsیعنی معلوماتی تحریروں کو زیادہ پسند کرتا ہے۔ تو ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ اور بعد میں ویب سائٹس پر informational contentبھی لکھا اور پہلے بھی کیونکہ یہ بات بتائی گئی تھی کہ informationزیادہ دیں گے تو چیزیں خود ہی بک جائیں گی تو اس وجہ سے لکھ ہی رہے تھے۔ مگر پھر اس طرف کچھ زیادہ توجہ دی تو پتا چلا بغیر affiliateکے بھی اگر اچھی طرح سے ایک ویب سائٹ چلائی جائے تو آپ کی ویب سائٹ ایک اچھا ذریعہ معاش ہو سکتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کیونکہ content کو شیئر بھی تو کہیں کرنا تھا تو socialاور web 2.0کے ساتھ بھی کچھ واسطہ پڑا تو guest posting کی طرف بھی کچھ توجہ مبذول ہوئی اس وقت علم ہوا یہ بھی ایک SEOکی پوری کی پوری فیلڈ پڑی ہوئی ہے اور یہاں پر بھی بڑا potentialہے۔

کیا SEO میں بہت ساری سکلز ہیں اور ان سے پیسہ کمایا جا سکتا ہے؟

اور اس میں جب مجھے کافی سارے اسی فیلڈ سے وابستہ لوگوں کو دیکھنے سننے اور سیکھنے کا مزید موقع ملا تو SEOبھی مجھے ایک زیتون کے درخت کی مانند نظر آنے لگی کہ جس طرح زیتون کی جڑ سے لے کر پھل پتوں تک سب کچھ مفید بھی ہے اور بکتا بھی ہے اسی طرح SEOکی nicheسے لے کر guest posting تک ہر چیز بکتی ہے۔ بس آپ کو اسے بیچنے کا ہنر آنا چا ہیے جو شائد اتنے سالوں میں مجھے تو شائد نہیں آ سکا مگر پھر بھی بہت کچھ سیکھا اور ساتھ ساتھ بیچا بھی۔ اب ہر چیز کے بکنے کی اس بات کے بعد میں ایک اور بات ذہن نشین کروانا چاہتا ہوں صرف ایک ہی شاخ کو پکڑ کر اس میں grip اور experties حاصل کرنے سے آپ پیسے کمانے کا آغاز تو کر سکتے ہیں مگر ایسا بالکل بھی نہیں کہ آپ صرف اسی پر ہی اپنی توجہ مبذول کر لیں اور SEOجیسی ایک broad nicheاگر SEOکی زبان میں بات کروں تو یا بھی ایک بڑی فیلڈ کے دیگر پہلوؤں کو چھوڑ دیں۔ بلکہ آپ کو چاہیے کہ چیز پر تو مکمل توجہ ہو ہی مگر دیگر جو چیزیں SEOمیں موجود ہیں ان کے اوپر بھی اپنا کچھ نہ کچھ دھیان رکھیں تاکہ آپ کے پاس جب بھی کلائنٹ آپ کی gigیا فیس بک یا گوگل سے آ جائے تو وہ اگر ساتھ کوئی دوسری چیز مانگے بھی تو آپ دینے کے قابل ہوں ۔

کیا صرف guest posting سیکھ کر ہی پیسہ کمایا جا سکتا ہے؟

مثلاً آپ نے guest posting سیکھی اور اسی پر اپنا پورا focusرکھا اور کلائنٹ سرچ کرنا شروع کر دیا ۔ اب آپ کے کلائنٹ مل گیا مگر اس نے ساتھ ساتھ اپنی websiteکی technical SEOبھی ڈیمانڈ کی اپنی ویب سائٹ کے لیے contentلکھنے کا بھی کہا اور ساتھ ہی میں keyword ریسرچ بھی کہ دیا اور کہنے لگا میں آپ کو ماہانہ پر hireکرنا چاہتا ہوں یا پھر آپ ایک یا دو ماہ کے لیے یہ سارا کام کردیں۔ اور اپنا پیکج بتائیں تو اس وقت آپ یا تو خود یہ سب کرنے کے اہل ہو ں یا پھر اگر out-sourceبھی کریں تو آپ کو علم ہو کہ مجھے کیسا بندہ چاہیے اور میں کلائنٹ کو کیا کروا کر دے رہا ہوں۔ اگر آپ مکمل بہرے ہوں گے کسی بھی ایک سائیڈ سے تو پھر کلائنٹ جس نے ویب سائٹ بنا رکھی ہے وہ بے بہرہ ہے وہ آپ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ فوراً ختم کرنے کو ترجیح دے گا۔ بات کافی لمبی ہو گئی جی تو چاہتا ہے آج کے لیے بات کو یہیں ختم کر دوں کیونکہ آپ پڑھتے ہوئے اکتاہٹ محسوس نہ کرنے لگ جائیں مگر حقیقت میں اب سے ہی تو بات کا آغاز ہوا کہ SEOکو کہاں سے شروع کریں۔

Nicheسلیکشن

Nicheسلیکشن میں جب ہم نے SEOشروع کی اس وقت سے بھی پہلے کا کام productسلیکشن تھا یعنی کسی ایسی productکو selectکرنا جس سے پھر nicheکو selectکر لیا جاتا ہے۔ مگر گزرتے وقت نے مجھے یہ ثابت کروایا کہ ایسا بالکل بھی نہیں بلکہ nicheجس کو ہم اپنی زبان میں عنوان یا topicکہ سکتے ہیں کو ایسے چنا جائے جو کہ کچھ broadہو یعنی اس پر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کچھ لکھا بھی جا سکے ۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی ایسی micro niche یا چھوٹا ٹاپک اٹھا لیا جائے جس پر تین چار یا پانچ article لکھنے کے بعد آپ کو اپنی اس nicheکو ہی موڑنا پڑ جائے۔ مثلاً IPL 8یا PSL 8ہاں یہ درست ہے کہ IPLایک بہت بڑا ایونٹ ہے مگر جب آپ نے ایک ویب سائٹ ٹائم کے ساتھ خاص کر دی 8کے ساتھ تو اب 9کی جب باری آئے گی تو main niche کچھ irrelevent سی ہو جائے گی۔ میرا مقصد صرف بات کو سمجھانا ہے کسی بھی ایک بڑی ویب سائٹ کا مزاق اڑنا قطعاً نہیں ورنہ تو PSL8کے Domain nameکے ساتھ ایک اچھی بڑی general siteمیری نظر سے گزری ہے جس پر اس موجودہ ویب سائٹ سے کہیں زیادہ traffic بھی ہے۔ تو اسی کو اگر PSL home landیا PSL maniaٹائپ کے کسی نام کے ساتھ رکھا جائے تو یہ ایک broad nicheہے اور آپ اس ویب سائٹ کے اوپر sports کے متعلقہ بہت سارا contentلگا سکتے ہیں۔ general topicsکو بھی کور کرلیں تو حرج ہی کیا ہے۔

Niche کیسی selectکرنی چاہیے؟

تو niche کوئی بھی ہو سکتے ہے اس کا تعلق آپ کے مزاج ، ذوق اور معلومات کے اوپر ہے ۔ جس بھی چیز میں آپ کی معلومات زیادہ ہیں اور اس میںمزید سرچ کرنے سے آپ کے بھلا بھی لگتا ہے تو وہی آپ کی nicheہے بس keywordکی گیم اچھی طرح سے کھیلنا ضروری ہے اچھے کی ورڈز اور ایسے کی ورڈز نکالیں جن کا سرچ والیم اچھا ہو اور competition کم ہو۔ آپ niche research کے اوپر کوئی بھی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ لیں یہ کوئی بڑی سائنس نہیں بس اور دیے گئے اصول ذہن میں رکھ لیں ۔ اور اپنی ریسرچ شروع کر دیں تو بھی آپ کو ضرورت نہیں کہ کوئی بھی یوٹیوب ویڈیو دیکھیں ۔ بس آگے چل کر دیکھ لیں گے کہ ہر چیز google ہوتی ہے اور اس میں آپ کا پسند کا topicیا SEOمیں nicheبھی شامل ہے۔

Keyword Research

کی ورڈ ریسرچ تو آپ یہ سمجھ لیں کہ آپ کے بلاگ یا articleکی جان ہے۔ یہی وہ چیز ہے کہ اگر آپ نے اس کو اچھی طرح سے نہ سمجھا اور اس پر صحیح کام نہیں کر رکھا تو شائد آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کے اوپر traffic لانے میں کبھی کامیاب ہی نہ ہو سکیں۔ اس کے لیے دو طرح کے طریقے ہیں ایک فری والا اور دوسرا پیسے لگا کر۔ دیکھیں جب آپ کی جیب خالی ہو اور کچھ کر دکھانے کی دھن موجود ہو تو پھر پیسہ لگانا ہی ضروری نہیں ہوتا بلکہ اس وقت آپ کے پاس کچھ راستے ہوتے ہیں جو باریک تو ہیں کچھ زیادہ وقت لینے والے تو ہیں مگر ایسا نہیں ان کو آپ کبھی بھی عبور نہیں کر سکتے بلکہ آپ کر سکتے ہیں۔ فری ٹولز جوکہ chrome extensionsکی صورت میں آپ کے سامنے اور google کا google ad word اکاؤنٹ فری کا بہت اچھا حل ہے جو کہ بتا دیتا ہے کہ اس کی ورڈ کے اوپر کتنی سرچ ہے اس کا کیا CPCہے اور ساتھ میں انہیں فری ٹولز کی مدد سے suggested keywordsبھی آرہے ہوتے ہیں۔ بس انہی کے اوپر کچھ وقت دیں انکو سمجھنے کے کوشش کریں۔ تو یہ مرحلہ بھی ایک سے دو ہفتوں میں اچھی طرح سے آپ طے کر سکتے ہیں۔ اب آ جائیں tools کی طرف۔

Whatsmyserp

یہ ایک chrome extension ہے اور اس کے ساتھ ساتھ serpیعنی search engine result pageیعنی جو آپ نے گوگل کے اوپر سرچ کیا اور نیچے جو results ان کو cleanفارم میں دیکھنے کے لیے اس کا فری اکائونٹ بھی بنا لیں۔ loginہونے کے بعد یہ suggested keywordsبھی سائیڈ پر اس پر trafficاور اسکی CPCبھی بتا رہا ہوگا۔

Keyword everywhere

یہ بھی ایک اچھا ٹول ہے ایسے ہی رزلٹس مہیا کرتا ہے مگر اب یہ مکمل طور پر paidہو چکا ہے پہلے کچھ فری میں بھی دیتا تھا ۔ تو مرضی ہے چاہیں تو اب اس extensionکو نہ بھی install کریں کیونکہ فی الحال میرا مقصد فری والے کام پر آپ کو practiceکروانا ہے۔

Surfer

یہ بھی ایک اچھی chrome extensionہے اور آپ کو کافی اچھی suggestions بھی فراہم کرتی ہے ۔ اور surfer SEO کا content writing اکاؤنٹ تو ہے ہی کمال کا کیا optimization کے لیے suggestionدیتا ہے پر بدقسمتی سے اب وہ مہنگا بہت پڑتا ہے اس لیے میں اب اس کو خرید نہیں رہا کچھ ٹائم سے۔

Similarweb

یہ chrome extension آپ کو اس ویب سائٹ کی traffic اس جیسے دیگر ویب سائٹس کی معلومات مہیا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اور اس سے آئیڈیا لے کر اور زیر نظر تصویر کو دیکھ کر آپ اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں کہ کس طرح آپ اسی nicheپر اپنی ویب سائٹ بنا کر اپنے اس competitor کے مقابلے میں جا کھڑے ہوں گے۔

Ubersuggest

یہ بھی ایک اچھی chrome extension ہے ۔ مگر اس کے فری پلان میں آپ کے پاس limitہے آپ اس سے زیادہ research اس سے نہیں کر سکتے ۔ یہ جب آپ کوئی بھی keywordلکھ کر سرچ کرتے ہیں تو بتا دیتی ہے کہ اس keyword پر ماہانہ کتنی سرچ ہوتی ہے اور اس کی CPC(cost per click) یہ جب آپ ویب سائٹ بنائیں گے تو کافی مددگار ثابت ہوگا کہ اگر تو کسی keywordکی cost per click اچھی ہے تو اس پر آپ کا content rankہو جاتا ہے تو آپ کو اس پر اچھی incomeہوگی۔
اس کے علاو ہ یہ extentionساتھ ہی ویب سائٹ کی traffic اس کا DA، backlinks، ranked keywordsبھی وہیں بتا دیتی ہے۔

MOZ extension

mozبھی ایک paid SEO tool ہے مگر اس میں کچھ چیزیں فری بھی ہیں۔ مثلاً اس کی extensionجو کہ درست domain authorityبتا دیتی ہے ایک ویب سائٹ کی۔ جو کہ 0-100ہوتی ہے۔ تو یہ installکریں انہیں ٹولز کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ search volumeدیکھیں اور اپنے لیے ایسے keywords نکال کر اپنی ایک Excel Sheet یا google Sheetبنا کر اس پر لکھیں کچھ اصول بھی طے کر لیں کہ ابتداء میں کیسے keywordsآپکو چننے ہیں اور rankہونے ساتھ ساتھ اس میں کس طرح اضافہ کرنا ہے۔

اصول برائے ابتدائی ویب سائٹ

search volume > 300
CPC کچھ نہ کچھ ہو۔
informational keywords
Low DA, DR > 30 sites minimum 2 in top 20 results select
selected sites > traffic >10K
Content low
more than 3 social sites results in top 10
ان اصولوں پر focusکر کے اپنی ویب سائٹ کی ابتدا کریں اور ساتھ میں helping keywords کو بھولنا بالکل بھی نہیں۔ مثلاً how to, best top 10, What is VS
مثلاً ایک پورا keywordبنایا جائے تو کچھ یوں ہوگا۔ how get rid from popup ads in android What is the best photo editing app for iPhone اس طرح لوگوں کے مسائل حل کرنا شروع کریں تاکہ لوگ آپ کی ویب سائٹ کو دیکھنے آئیں اور گوگل آپ کو اچھا بچہ سمجھ کر آپ کی طرف لوگوں کا رخ کروا دے۔

Content Writing

اب آپ ایسے مقام پر ہیں کہ آپ کو دو کاموں کے بعد تیسرے کی طرف جانا ہے اور وہ ہے content writingتو آپ content لکھیں تو ایسا لکھیں جس میں آپ لوگوں کے مسائل کا حل کر رہے ہوں۔ بہتر انداز میں صاف لکھیں ہیڈنگ کا استعمال کریں۔ بہت زیادہ کسی بھی لفظ کو بار بار نہ لکھیں ورنہ googleآپ کو spamming کرنے والا سمجھے گا۔ to the pointلکھیں جو بھی آپ کی nicheہو کسی بھی زبان میں ہو بس ایسا لکھیں کو پڑھنے والا سمجھ سکتے اور وہ شروع کرے تو آکر تک پڑھ لے ۔ جب ایک دو یا تین دفعہ ایک ہی ویب سائٹ سے پڑھنے والے کو اچھی معلومات ملتی ہیں تو پڑھنے والے سب آپ کا DA, DRدیکھنے والے نہیں ہوتے وہ صرف SEOوالے ہوتے ہیں۔ تو عام بندے کی نظر میں آپ کا اچھا contentہی آپ کی Authority اور آپ کی Rating ہے ۔
اگر english لکھ رہے ہوں تو بہتر ہے 800یا 900میں closerCopyشیئر اکاؤنٹ مل جاتا ہے۔ وہ خرید لیں اور optimized قسم کا contentلگائیں۔
تھوڑی محنت کریں اور نہیں تو ہشام سرور صاحب کا Content writing پر ایک چھوٹا کورس ہے وہی دیکھ لیں۔
غفران ہادی صاحب نے بھی دو تین چھوٹی چھوٹی ویڈیوز بنائی ہیں انہیں کو دیکھ لیں۔ کافی ہو جائے گا۔
باقی لکھیں گے تو لکھنا آ جائے گا۔ ہم بھی اتنا لمبا contentلکھنے کے عادی نہیں تھے پر وقت کے ساتھ ساتھ ہو ہی گئے۔

Article Writing

سوشل میڈیا

اب اگر آپ نے یہ تین کام مکمل کر لیے تو چوتھے کی طرف نظر رکھیں۔ وہ ہے سوشل لنک بلڈنگ اس کے تو کوئی پیسے بھی کوئی نہیں لیتا بس آپ کو اچھی طرح سے سوشل سائٹس پر اپنے optimizedاکاؤنٹ بنانے ہیں۔ اور niche relevant کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے رہنا ہے یہی ہے آپ کی کامیابی سوشل میڈیا کی کہ آپ activeرہیں گے تو دیکھے بھی جائیں گے۔ اور ساتھ ساتھ جب بھی کوئی content لکھیں اس کا لنک ان پر شیئر کر دیں۔ کچھ یوٹیوب ویڈیوز بھی بنا لیا کریں۔ اسی طرح کے topicsپر۔

WEB 2.0

اس کے بعد آگے چلتے ہوئے web 2.0 لنک بلڈنگ آتا ہے۔ یہ فری سائٹ جہاں پر signupکریں اور اپنا content کے متعلقہ چند جملے لکھیں نیچے اپنے content کا لنک لگا دیں۔ اس طرح سے آپ فری والی authorityکو تو حاصل کریں نا guest posting بعد کی بات ہے۔ علیم خان صاحب ایک بڑے SEO expert ہیں ان کی ویب سائٹ https://skillsacademy.pk/ پر اس طرح کے لنکس پڑے تھے مگر اب چیک کیا یہ سائٹ نہیں اوپن ہو رہی مگر یہ با آسانی میسر ہو ہی جاتے ہیں۔ مثلاً blogger یا wordpressکا اکاؤنٹ ہے۔ اور اس کی فری والی .wordpress یا .blogger.comوالی سائٹس ہیں۔
اور اگر آپ کی اپنی سائٹ نہیں بھی ہے تو فی الحال انہیں میں سے کسی پر اکاؤنٹ بنا کر اس کو professionally اس لکھیں manage کریں۔ اپنی CVبلڈ کریں۔

Guest Posting

یہ بھی ایک پورا جہان ہے۔ اور لوگ صرف اسی میں ہی رہ کر اسی کے پیسہ بھی کما رہے ہیں تو آپ بھی اس کام میں پنگا لے سکتے ہیں۔ پہلے تو فری میں غفران ہادی صاحب کی پلے لسٹ کو دیکھیں اور ساتھ ساتھ gbober کا فری اکاؤنٹ بنائیں اور اس میں پڑے فری والے شہزاد احمد مزرا صاحب کے بھی tutorials ہیں انہیں بھی اچھی طرح سے سمجھنے کی کوشش کریں مجھے یقین ہے کہ اگر آپ ان دونوں حضرات کی guest posting والے فری tutorial ہی دیکھ کر proper practice کریں گے تو شائد ہی آپ کو کو ئی مہنگا کورس کرنا پڑے guest posting کا ۔ کیونکہ میرے نزدیک دونوں کے tutorial کافی اچھے اور guest posting کی ابتدائی stageکے لیے بہترین مواد سے بھرپور ہیں۔ اور اگر آپ کے دیکھتے ہوئے کچھ یوٹیوب اپنے ایڈز دیتا ہی ہے جس سے انکو کچھ فائدہ مل جاتا ہے تو کوئی بات نہیں ڈاؤن لوڈ کر نے سے آپ کا کمپیوٹر ڈیٹا سے بھرپور ہوگا۔ ادھر ہی دیکھیں اور اتنے چھوٹے سے فائدے کے وہ بھی حقدار ہیں جو اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر آپ کے لیے اتنا اچھا contentدے رہے ہیں۔ ورنہ پیسہ تو وہ لوگ کما ہی رہے ہیں اور پیسہ کمانا ہی مقصود ہو تو کچھ لوگ کھچ مار کر یعنی unethical سا content بنا کر بھی کما رہے ہیں اور بہت زیادہ کما رہے ہیں۔

Guest Posting

آخری بات

پانچویں اور آخری بات یہ ہے کہ آپ کے اندر کچھ کرنے کی لگن انتہائی ضروری ہے ورنہ کیا فری اور کیا پیڈ کورسز کیا SEOاور کیا دیگر کام مثلاً coding خیر coding تو ہمارے نو جوانوں کے دور کا مشغلہ ہے کیونکہ مشکل میں کوئی پڑنا ہی نہیں چاہتا۔ یہ بات سب کے لیے نہیں ہے بس چند لوگوں کے لیے جو صرف باتوں سے ڈالر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں۔
ورنہ اوپر جتنی بھی چیزیں میں نے الگ الگ ڈسکس کی ہیں ان میں سے ہر ایک پر میں فیس بک پر، Fiverrپر اور دیگر client hunting platforms لوگوں کو پیسہ کماتے ہوئے دیکھا ہے۔
مثلاً ابھی فائیور پر جائیں اور niche research کی ورڈ انٹر کر کے دیکھ لیں gigs بھی ہونگی اور لوگ اس سے پیسہ بھی کما رہے ہوں گے۔ یعنی انکے کیو میں آپ دیکھ سکیں گے آرڈر موجود ہوں گے۔


Spread the love

Leave a Comment