Table of Contents
گرافکس ڈیزائننگ کیسے اور کہاں سے سیکھیں؟
گرافکس ڈیزائننگ ایک مقبول کام ہے اور اگر آپ اچھے گرافکس ڈیزائنر ہیں تو ایک اچھی انکم آن لائن یا پھر آف لائن دونوں طرح سے کمانے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ میرے نزدیک گرافکس ڈیزائننگ کسی سافٹ وئیر کو چلانا سیکھنے سے کا نہیں بلکہ آئیڈیا جو ذہن میں آ سکیں ان کو وژول Visual form میں تبدیل کرنے کا نام ہے۔ اس کے لیے آپ کو نسا سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں۔ اور یہ آپ کا کام ہوتا ہے مگر کلائنٹ کو آپ نے اسی چیز کو JPGیا pngکی صورت میں وہ تصویر یا لوگو بنا کر دینا ہوتا ہے۔ بعض یا اکثر دفعہ میں کلائنٹ کو اس سے غرض ہی نہیں ہوتی کہ آپ نے اسکو کس سافٹ وئیر میں ڈیزائن کیا ہے۔ لیکن ایسا بھی نہیں کہ کلائنٹ کو اس سے غرض ہوتی ہی نہیں ہے بلکہ جب آپ آن لائن کام کر رہے ہوں تو آپ کو source fileبھی اپنے کلائنٹ کو دینا ہوتی ہے جو کہ ڈیمانڈ کیے گئے سافٹ وئیر میں ہی بنی ہو جیسے Fiverrپر source fileمیں Adobe Illustratorکی فائل بھی حوالہ کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ تو میرے نزدیک گرافکس ڈیزائننگ دو طرح سے مکمل ہوتی ہے۔ ایک تو گرافکس ڈیزائننگ سافٹ کے استعمال کو سیکھنے سے اور دوسرا گرافکس ڈیزائننگ کی آئیڈیالوجی کو سمجھنا۔ تو پہلے سافٹ وئیر جو گرافکس ڈیزائننگ سیکھنے کے لیے ضروری ہیں ان پر نظر ڈالتے ہیں اس کے بعد ideasکی طرف آئیں گے۔
فوٹو شاپPhotoshop
یہ سافٹ وئیر photo editingاور گرافکس ڈیزئننگ دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ فوٹو ایڈیٹنگ میں کچھ مختلف طریقہ کار کا استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ایک bitmap basedسافٹ وئیر ہے۔ یعنی تصویر کا بیک گراؤنڈ وغیرہ کٹ کر نا ۔ بیک گراؤنڈ لگانا۔ یا فریم وغیرہ لگانا اور اسی طرح ایک سے زائد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں اکٹھا کرنا ۔ چہر ے کی صفائی دیگر غیر ضروری چیزوں کو ختم کرنا وغیرہ۔ یہاں پر مقصود کیونکہ صرف سیکھنے کی آؤٹ لائن فراہم کرنا ہے اس لیے یہاں پر صرف کچھ اس کا اوور ویو over view ذکر کر رہا ہوں اگر آپ کو سیکھنا ہو تو آپ کمنٹ میں بتا دیجئے گا اگلے مرحلے میں اس کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے۔
دوسرا کام اسی سافٹ وئیر میں گرافکس ڈیزائننگ کا بھی کیا جاتا ہے بلکہ مڈل ایسٹ کے ممالک میں فوٹو شاپ سے ہی تیار کردہ سائن بورڈ وغیرہ لگے ہوتے ہیں۔ UAEکے تجربہ کے مطابق یہاں ہمارے پاک انڈیا کے خطے کی گرافکس ڈیزائننگ کافی مشکل ہے جبکہ مڈل ایسٹ کی ڈیزائننگ آسان اور فوٹو شاپ میں ہوتی ہے۔ جبکہ اس سے بھی اگر ایڈوانس کام کر نا ہو تو اس کے لیے Illustratorکا استعمال کیا جاتا ہے۔ فوٹو شاپ میں گرافکس ڈیزائننگ میں بزنس کارڈز ڈیزائننگ، براؤشرز اور فلیکس وغیرہ ڈیزائن کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موک اپس mockups کا بھی کام کیا جاتا ہے مثلاً شرٹس وغیرہ کی تصویر کے اوپر لوگو ایڈ کرنا۔
اس کو سیکھنے کے لیے بہترین یوٹیوب چینل GFX Mentorہے عمران علی دینہ صاحب بس یہ ہے کہ آپ اس نے صرف دیکھنا نہیں بلکہ ساتھ ساتھ پریکٹس بھی کرنی ہے تو آپ فوٹو شاپ کے ماسٹر بن سکتے ہیں۔
فوٹو شاپ کو فری میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک سے torrentکے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر لیں یہ پری ایکٹیویٹڈ ہے ۔ یعنی انسٹال کریں اور استعمال کریں۔
کورل ڈرا CorelDRAW
رل ڈرا ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جس کو استعما ل کرتے ہوئے آپ ایک اچھا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ اور کیونکہ تحریر اردو میں ہے اس لیے اس کے پڑھنے والے زیادہ تر پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش وغیرہ کے لوگ ہیں تو اس خطے میں کیونکہ اردو ڈیزائننگ زیادہ ہوتی ہے یا پھر ہندی اس لیے اس خطےمیں یہ سافٹ وئیر زیادہ مقبول ہے۔ کورل ڈرا ایک اچھا اور آسان سافٹ وئیر ہے اور یہ ویکٹر بیسڈvector based ہے۔
کورل ڈرا میں آپ تقریباً وہ تمام کام سرانجام دے سکتے ہیں جو Adobe Illustratorمیں کرتے ہیں۔ لیکن دونوں کے interfaceمختلف ہیں۔ اگر آپ نے کام کو فوٹو شاپ سے شروع کیا ہے تو پھر آپ کے لیے Illustratorمیں کام کرنا زیادہ آسان محسوس ہوگا ۔
کورل ڈرا کو انسٹال اور فری میں رجسٹر کرنا کچھ مشکل سا کام ہے لیکن اگر آپ کو utorrent سے چیزوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار آتا ہے تو نیچے ایک لنک دے دیتا ہوں یہاں سے torrent کے ذریعے سے فری میں انسٹال کر لیں اور رجسٹر بھی کر لیں۔
Download CorelDRAW 2021 with Crack
اڈاب السٹریٹرAdobe Illustrator
یہ بھی ایک کورل ڈرا کی طرح vector basedگرافکس ڈیزائننگ سافٹ وئیر ہے۔ اس کاinterface ویسے تو Photoshopسے ملتا جلتا ہے مگر اس کا کام اور طریقہ کار کافی مختلف ہے۔ فرق ہونا بھی ہے کیونکہ ایک bitmap basedہے جبکہ دوسرا vector basedہے ۔ اس لیے اس میں toolsکافی زیادہ ہیں اور کافی مختلف بھی ہیں۔
اس کو سیکھ لینے اور اس میں لوگو ، بزنس کارڈز، فلیکس ، ووچرز، براؤشرز وغیرہ کی ڈیزائننگ پر عبور حاصل کرلینے کے بعد آپ کہ سکتے ہیں کہ آپ ایک مکمل گرافکس ڈیزائنر بن چکے ہیں۔
اس کو بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار ہم نے جیسے اوپر بیان کر دیا تھا اسی طرح سے ہی torrentکے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
Download Adobe Illustrator Pre-Activated
اگر آپ کو torrentسے چیزوں کو انسٹال کرنے کا علم نہیں ہے تو یہ والی ویڈیو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
How to download and install softwares