Latest Jobs in Pakistan | Urdu & Love Quotes

Home » Blogs » Articles » Where and How to start learning Web Development

Where and How to start learning Web Development

Spread the love

ویب ڈویلپمنٹ ایک ایسا کام ہے جس میں بہت زیادہ پوٹینشل Potential موجود ہے۔ اور اگر آپ اس کام کو درست میں انداز میں سیکھ لیتے ہیں تو آپ ایک اچھی انکم کمانے کے قابل ہو سکتےہیں۔ مگر میں اپنی ہر ایک تحریر میں ایک بات کہتا ہوں وہ یہاں بھی کہوں گا کہ اس سے پہلے آپ کی لگن اور کمٹمنٹ کام کرنے کی ضرور ہونی چاہیے۔ اگر آپ web development سیکھنا شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں اور یوٹیوب سے مختلف قسم کے ٹیوٹوریلز دیکھ رہے ہیں تو پہلے آپ کو یہ علم ہونا چاہیے ایک ایک اچھا web developerبننے کے لیے آپ کو کیسے اور کہاں سے سیکھنا شروع کرنا ہے اور کب تک سیکھتے رہنا ہے اس بات کا علم ہونا بے حد ضروری ہے۔ ویسے تو ہر علم اپنے اندر ایک سمندر ہے اور آپ کو زندگی بھر سیکھتے رہنا چاہیے مگر میرا مقصد آپ کو اس مقام تک کی گائیڈ لائن فراہم کرنا ہے جس کے بعد آپ اچھی آمدن حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

HTML

HTML

یہ ایک ابتدائی زبان language جس سے آپ web development کی دنیا میں قدم رکھتےہیں۔ اور آپ کا browser بھی اسی language کو سمجھنے اور آپ کو کوئی بھی ویب سائٹ دکھانے کے لیے استعمال میں لاتا ہے۔ جتنے بھی بیک انڈ backend پر چلنے والے کوڈز ہیں وہ اسی کے ذریعے سے fetch ہو کر dynamically آپ کو نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ اس کو اگر مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں توHTML آپ کا وہ مکان ہے جس کی آپ نے بنیادوں سے لے کر چھت تک ڈال دی ہے۔ اب سے کے دروازے، کھڑکیاں پلستر اور رنگ و روغن اس کے بعد آنے والی چیزیں ہیں۔
HTML کوئی زیادہ مشکل زبان نہیں ہے بس اگر آپ اس کے syntax کو لکھنے کے طریقہ کار کو سمجھ جائیں اور اسی کے مطابق head, body, footer اور دیگر چیزوں کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔ HTML کو اردو زبان میں سیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے اور سہولت کے لیے Playlist کا لنک لگا دیا ہے۔

LEARN COMPLETE HTML

CSS

HTML میں لکھا جانے والا کوڈ آپ کو ایک سٹیٹک پوزیشن میں ڈسپلے تو دے ہی دیگا مگر آپ کے دور میں ویب سائٹ کا خوبصورت ہونا ہر چیز کو اس کی جگہ پر لگا کر رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔ یعنی GUI کو خو بصورت بنانا۔ تو اس کے لیے جو کوڈنگ زبان Coding language استعمال ہوگی اس کو CSSکہا جاتا ہے۔ CSS بھی کچھ زیادہ مشکل زبان نہیں بس اگر آپ اس کے لکھنے کے طریقہ کارsyntaxt کو سمجھ جائیں تو یہ آسان ہو جائے۔ اور بات کہ جب بھی آپ کوئی بھی coding سیکھنا شروع کریں سب سے پہلے جو چیز آپ کو اچھی طرح سے سمجھنی ہے وہ کوڈ کو لکھنے کا طریقہ کار ہے۔ وہ سمجھ جائیں آگے باقی چیزیں پھر پریکٹس کے ساتھ ساتھ سمجھ آ ہی جاتی ہیں اور بغیر پریکٹس کے کوئی بھی چیز کتنی ہی بار صرف دیکھ لیں تو آپ اس کو کرنے کے وقت پریشان ہوں گے۔
CSS کو بھی ایک playlist کو صورت میں آپ کی آسانی کے لیے یوٹیوب پر بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

LEARN COMPLETE CSS

CSS

JavaScript

یہ ایک اووپ لینگویج OOP Language ہے یعنی Object oriented Programming Language۔ اور والی دونوں language کے ساتھ آپ ویب سائٹ کو static میں مکمل تو کر لیتے ہیں مگر اس میں حرکات ڈالنے کے لیے آپ کوJavaScript کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعے چیزیں Dynamic ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ مطلب dynamic تو کر سکتے ہیں آپ اس کے ذریعے سے مگر وہ چیزیں صرف جو frontend یعنی سامنے کی ہوں وہی آتی ہیں۔ مگر اگر آپ مکمل dynamic بنانے کی ابھی سے سوچ رہے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔ یہ الگ بات ہے JavaScript سے آپ backend سے آنے والے ڈیٹا کو handle کرتے ہیں مگر اس کو JavaScript تک پہنچانے کے لیے PHP وغیرہ کو استعمال کیا جا تا ہے۔ اس لیے ابھی وہ منزل تھوڑی سی دور ہے۔
مزید یہ کہ JavaScript کو سیکھنے کے لیے بھی میں نے ایک playlist نیچے recommend کر دی ہے اس کو دیکھ کر JavaScript سیکھ سکتے ہیں۔

Learn JavaScript

JavaScript

Boostrap

Bootstrapکوئی language نہیں بلکہ ایک CSS اور javaScriptکی لائبریری libraryہے۔ اس میں آپ کو چیزیں بنی بنائی مل جاتی ہیں جو کہ آپ کوCSS اور JS سے بنانی پڑتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اپنے پانچ، چھ کلر سکیمز ہیں جن سے آپ ایک اچھی اور خوبصورت قسم کی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔ اس میں POP-UP لگا سکتے ہیں۔ show and hideاور دیگر بہت ساری چیزیں جو آپ کو manually کرنا تھیں اب بنی بنائی مل جائیں گی۔
اب یہ وہ تمام چیزیں تھیں جن سے آپ کی ویب سائٹ static تو ہوگئی۔ مطلب جو کچھ ایک دفعہ اس پر لگا دیا گیا وہ تو چل پڑا ہی مگر اس کے بعد آپ کو اس سے آگے چلنے کی ضرورت ہے۔ ڈیٹا بیس میں ڈیٹا کو saveکرنا اسی طرح اس ڈیٹا کو دیکھنا یا پھر اس ڈیٹا کو تبدیل یا ڈیلیٹ کرنا یہ سارا کام کرنے کے لیے اب آپ کو backend کی طرف جانا ہے۔ جو آپ کے اس کوڈ کو آپ کے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک connect کر کے اس کے بعد آپ کو ڈیٹا کے ساتھ اوپر بیان کیے گئے سارے کام کرنے کی اجازت دے گا۔

Bootstrap

MYSQL

اس کے لیے پہلے آپ کوMYSQL یا SLQکو سیکھنا ہے۔ دونوں کی کمانڈز ایک جیسی ہی ہیں تقریباً لیکن web developmentمیں MYSQL ہی استعمال ہوتا ہے اس لیے اسی کو سیکھنا شروع کریں۔ اس کے لیے نئے beginners کے لیے میں YAHOO BABA کا چینل ریکمنڈ کرتا ہوں اس کو دیکھ کی پلے لسٹ جو کہ یہاں لگا بھی دی گئی سے آپ MYSQL کو اچھی طرح سے سمجھ جائیں گے۔

YAHOO BABA MYSQL

PHP

اب یہی سارا کچھ آپ اپنے کوڈ کے اندر لا کر کسی بھی ویب سائٹ پر جس طرح سے ڈیٹا انٹر کرتےہیں اس طرح کر سکتے ہیں۔ جس کے لیے آپ کو PHP کو سیکھنا ضروری ہو جائے گا۔
PHP دونوں طرح کی languageہے ایک تو CRUD اور دوسری OOP دونوں کو اچھی طرح سے سمجھیں اور پریکٹس کریں۔ مخلتف قسم کے Table بنائیں ان میں frontend سے ڈیٹا انٹر کریں۔ جب آپ اچھی پریکٹس کر لیں تو اب اس سے آگے چلیں اور Laravel سیکھیں یا پھر Pythonکو سیکھ کر DJango کو سیکھیں یا پھر Node JSکو سیکھیں یہ تینوں آپ کو backend کو frontend سے ملانے کے لیے استعمال ہوں گی۔
بہتر ہے آپ Laravel کو سیکھیں کیونکہ آپ نے نیا نیا PHP کو سیکھ رکھا ہوگا اور Laravelمیں بھی PHP OOPs ہی استعمال ہو رہی ہے۔

Laravel

یہ ایک framework ہے جس سے Controller, View, web کا اپنا اپنا کام ہے۔ laravel کو install کرنے کے لیے composer کو سسٹم میں install کریں اور پھر اسکو global composer کے ذریعے سے Laravel کو بھی install کر لیں۔ اس طرح آپ Laravel سیکھنے کے بعد ایک skilled web developerہیں
مگر بہتر ہے کہ ساتھ WordPress Them Development کو بھی سیکھیں

WordPress Theme Development

اس کو سیکھنے کے لیے کوئی بھی یوٹیوب چینل پکڑ لیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیسے چیزوں کو سیٹ کرنا ہے ایک static پیج کو کیسے WordPress کے ذریعے کے Dynamic کرنا ہے۔ اگر ہو سکے تو ساتھ ساتھ WordPress Plugin Development پر بھی توجہ دیں۔

مزید آگے بڑھیں اور Full stack developerبنیں

اس طرح سے PHP بیسڈ آپ ایک مکمل ڈیویلپر بن چکے ہیں۔ مگر اب اپنی اس skill کو مزید پالش کرنے کے لیےJQuery اور AJAX کو بھی YAHOO Baba کی پلے لسٹ سے دیکھیں سیکھیں اور پریکٹس کریں۔

اب اگر مزید آگے جانا چاہتے اور full stack developerبننا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو Python, Django, اور Node کو سیکھنا چاہیے اب اگر آپ اس تحریر کے مطابق چلے ہیں تو یہ نچلے تینوں بھی آسان ہی ہو جائیں گے۔

اگر آپ SEO کو سمجھنے کی مکمل کوشش کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس لنک پر کلک کریں 

How to Learn SEO


Spread the love

Leave a Comment